جونیئر ہائی اسکول

جامعہ کے تحت چلنے کا اس اسکول کو بھی شرف حاصل ہے۔ پرائمری کی تعلیم تو ۱۹۶۰ء سے برابر چل رہی تھی لیکن اسکو منظم کرنے اور بورڈ سے متعلق کرنیکا سنہری قدم ۱۹۹۱ء میں اٹھایا گیا اور یہ اسکول جونیئر ہائی اسکول کی منظوری سے سرفراز ہوا۔ الحمدللہ اس اسکول کا ریکارڈ گذشتہ کئی برسوں سے لائق ستائش چل رہا ہے اور اس کے نتائج امتحان برابر امتیازی آرہے ہیں۔ اس اسکول سے فارغ طلباء جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی، مسلم یونیورسٹی علی گڈھ ودیگر کالجز ویونیورسٹیز میں داخل ہوئے ہیں، آج علاقہ بھر میں بظاہر اس سے مستحکم اور بہتر ادارہ ہماری نظر میں نہیں آرہا ہے۔