کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ:
مطبخ ومطعم
کسی بھی صاحب عقل سے یہ بات پوشیدہ نہیں ہے کہ آج کا دور انجینیئرنگ اور ٹیکنالوجی کا دور ہے، طرح طرح کے محیرالعقول اکتشافات ہورہے ہیں۔ کہیں انسان ہوا میں اڑا چلا جارہا ہے، تو کہیں اس کی رسائی چاند تک ہوچکی ہے، آج ٹیکنالوجی ایک ضرورت بن کر رہ گئی ہے، اسی غرض سے جامعہ نے کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ قائم کیا ہے جس کے ذریعہ نونہالانِ امت کو کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے اور وہ طلبہ جو ایک دینی ادارہ سے نکل کر قوم کے بیچ جارہے ہیں، احساس کمتری کا شکار نہ ہوں، اس شعبہ میں ایک انچارج ایک سپروائزر، دو کمپیوٹر آپریٹرز، دو اردو انگلش اساتذہ اور ایک پیون کی خدمات دستیاب ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ میں طلبہ کی بڑی تعداد زیر تعلیم ہے، طلبہ کیلئے آمد ورفت میں سہولت کے پیش نظر ۲۰۰۵ء میں اس کی ایک شاخ جامعہ ہی کی زیر نگرانی مدرسہ ریاض العلوم شاہجہانپور میں قائم کی گئی جو بحمداللہ کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے۔