شعبۂ تجوید:

یہ شعبہ جامعہ کا انتہائی سرگرم شعبہ ہے،جس میں تجوید وقرأت (حفص) کے ساتھ ساتھ اردو لکھنے پڑھنے کا بندوبست ہے، ضروری مسائل سے واقف کرانا بھی اس شعبہ کے فرائض میں ہے، اس کا مقصد ایسے افراد تیار کرنا ہے جو قرآن کریم کو نطق ومخارج کی رعایت کرتے ہوئے اصول تجوید کے مطابق پڑھ سکیں۔ خاص طور سے فن تجوید سے جو تغافل اور دوری ہوتی جارہی ہے اس کا سد باب کرسکیں، یہ شعبہ اپنی تمام تر خصوصیات کی وجہ سے علاقہ کے علاوہ دور دراز تک مشہور ومعروف ہے۔